امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے منگل کی شب ٹویٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔ 309

امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے منگل کی شب ٹویٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وہ لکھتی ہیں آج میری زندگی کا بہت قیمتی دن ہے۔ عصر اور میں ایک دوسرے کے شریک حیات بن گئے ہیں۔ ہم نے برمنگھم میں اپنے خاندانوں والوں کے ساتھ گھر پر نکاح کی ایک چھوٹی سی تقریب کی۔ ہمارے لیے دعا کیجیے گا.

سوات سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ملالہ یوسفزئی اپنے سر پر 2012 میں گولی لگنے کے بعد انگلینڈ علاج کے لیے گئی تھیں جہاں انھوں نے سکونت اختیار کر لیا اور کچھ عرصہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔
ملالہ یوسفزئی کی ٹویٹ کے بعد ان کو مبارکباد دینے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور بڑی تعداد میں انھیں اور ان کے شوہر عصر ملک کو ٹویٹ کر کے انھیں دعائیہ کلمات سے نوازا.
حسن اتفاق یہ ہے کہ ان کے شوہر عصر ملک کا کرکٹ سے بہت قریبی تعلق ہے اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس جنرل مینیجر ہیں۔
لاہور کے معروف ایچیسن کالج اور پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے پڑھائی کرنے والے عصر ملک پی سی بی میں نوکری کرنے سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز “ملتان سلطانز” سے بھی منسلک رہے ہیں جن کے لیے انھوں نے “پلئیر ڈیوپلمنٹ” پروگرام تیار کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں