مخدوم شاہ محمود قریشی نے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی 355

نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔رحمت اللعالمین کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس میں عشرہ شان رحمتہ اللعالمین کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موق پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی،معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،،چیف وہپ ملک عامر ڈوگر،ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ بھی شریک ہوئے ۔
شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا کہ صبر و تحمل‘برداشت‘رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ آقائے دو جہاں کے رہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہیں۔رسول اکرم کی ذات اقدس حق کا پیغام ہے جس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گے۔معاون خصوصی جاوید اختر انصاری،پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی نے کہا کہ نبی کریم کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات پورے معاشرے کے لئے عملی نمونہ ہیں۔وزیر اعظم کی طرف سے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے.بعد ازاں سیرتِ النبی کانفرنس میں درودوسلام کا نذرانہ اور ملک وقوم کیلئے دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں