انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا

مجلسِ پاکستان کے زیرِ اہتمام معروف دینی و سیاسی رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا

سعودی عرب الریاض رپورٹ عالم خان مہمند :پی این نیوز ایچ ڈی

مجلسِ پاکستان کے زیرِ اہتمام معروف دینی و سیاسی رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب اہلیانِ ریاض کی بھرپور شرکت کی .

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا تقریب میں رانا عبدالروف ، مولانا عبدالمالک مجاہد، رانا سرفراز، جنرل سیکریٹری رانا عمر فاروق، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ، توصیف احمد ، رانا خالد اکرم،قاضی اسحاق میمن، احسن عباسی، پروفیسر محمد رفیق سمیت ذمہ داران نے شرکت کی.

اس موقع پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس کی بنیاد اسلام ہے، اور ہمیں اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف معیشت بلکہ قومی تشخص کے سفیر ہیں۔ ان کی محنت، دیانت اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

ڈاکٹر فرید پراچہ نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات میں دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے.
رانا عبدالرؤف نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ پیش کیا گیا اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے