Local artists performed the national anthem at Pakistan Night and a puppet show at Pakistan Night. 408

پاکستان نائٹ میں مقامی فنکاروں نے قومی گیت پیش کیے اس کے علاوہ پاکستان نائٹ میں پتلی شو بھی پیش کیا گیا

بیورو رپورٹ جدہ(امداد حیسن لک ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی نیشنل ایونٹ سینٹر، سعودی ٹورزم اتھارٹی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی  کے زیراہتمام “پاکستان نائٹ”پر جدہ میں ایک بہترین پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو   پیغام میں خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور  ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت اور دیرپا مضبوط تعلاقات کا ذکر کیا۔ پاکستان نائٹ میں تقریبا  پانچ ہزار    پاکستانیوں نے شرکت کی جس میں بچے  اور خواتین بھی شامل تھے۔  جنہوں  نے جدہ،مکہ ،مدینہ سے شرکت کی پاکستان نائٹ  میں مقامی فنکاروں نے قومی گیت پیش کئے جس پر سیکڑوں پاکستانیوں نے پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے جوشیلے انداز میں رقص کئے،پاکستان نائٹ میں کٹھ پتلی شو دکھائے گئے اور پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اسٹالز لگائے گئے تھے ۔۔تقریب میں  قونصل جنرل خالد مجید اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ترجمان سيدة نوشین احمد نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں میڈیا ،اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں