خاتون ٹی وی اینکر کا برقعہ پہن کر لائیو پروگرام 307

خاتون ٹی وی اینکر کا برقعہ پہن کر لائیو پروگرام

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ
کرن ناز نے شو میں حجاب پہن کر حجابی خواتین کے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہا حجاب اور برقع پہننے والی خواتین بھی بالکل اسی طرح ’نارمل‘ ہوتی ہیں جیسا کہ حجاب نہ کرنے والی خواتین۔ اسے پہننے کے بعد نہ میرے لفظوں میں کمی آئے گی اور نہ ہی میری سوچ میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

کرن ناز نے حجاب کرنے والی کامیاب خواتین کی چند مثالیں دیتے ہوئے کہا کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری وہ پہلی خاتون ہیں جو باقاعدہ حجاب کرکے جہاز اڑاتی ہیں۔ پچھلے سال تاریخ رقم کرنے والی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ 18 گولڈ میڈل حاصل کرنے والی لڑکی بھی حجاب کرتی ہے۔

نصرت سحر عباسی جو اب حجاب کرتی ہیں اور سندھ اسمبلی میں لوگوں کے لیے آواز بھی اٹھاتی ہیں۔ کسی طور پر بھی کوئی حجاب کرنے والی خاتون صلاحیتوں میں کسی سے کم تر نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں