اسٹیج کی معروف اداکارہ دعا چوہدری  پر اس کے خاوند کا تشدد جان سے مارنے کی کوشش 283

اسٹیج کی معروف اداکارہ دعا چوہدری  پر اس کے خاوند کا تشدد جان سے مارنے کی کوشش

(بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اسٹیج اداکارہ وفلم سٹار دعا چوہدری پر خاوند کا بدترین تشدد ، جان سے مارنے کی کوشش، میرے خاوند نے پیٹ میں ہی میرا بچہ مار دیا ، پولیس پیٹی بھائی کے بھائی کو بچانے میں مصروف ، میری تھانہ اچھرہ میں کوئی نہ سنی گئی ،ایس ایچ او اچھرہ کا  میری درخواست پر کاروائی کرنے سے انکار تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ صبا عامر عرف دعا چوہدری پر اس کے شوہر کا بدترین تشدد جان سے مارنے کی کوشش کی گئی دعا چوہدری کا کہنا تھا کہ تین سال قبل سلمان شوکت سے شادی ہوئی شادی کے بعد مجھے سلمان نے مختلف جگہ پر کرایہ کے مکان پر رکھا اور تین سال تک میرے ساتھ ہمبستری شوہر کی بنا پر کرتا رہا اور میرا حمل بھی ضائع کروایا اس نے میرا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی مار دیا اور پھر مجھ پر روز تشدد کرنے لگا اور گالیاں اور قتل کی دھمکیاں بھی دینا لگا مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی خدا نے مجھے دوسری زندگی عطا کی میری ہسپتال کی ساری میڈیکل رپورٹ میرے پاس موجود ہیں اس کا بھائی ایس ایچ او ہے جس کی بنا پر یہ بدمعاشی اور مجھ پر تشدد کرتا رہا اور کہتا جاو جو ہوتا ہے کر لو اس کے بھائی ایس ایچ اور سلیم شوکت نے بھی مجھے فون پر گالیاں اور دھمکیاں دی کہ جان سے مار دوں گا تجھے میں نے ان کے خلاف تھانہ اچھرہ میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی ہے جو ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی میرے سامنے اچھرہ ایس ایچ او کو کال کر کہا ایس ایچ او سلیم شوکت نے کہا کہ اس کو بھگاو یہاں سے ، 

مجھے انصاف چاہیے میری وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب ، سی سی پی لاہور ڈی آئی جی آپریشنز سے اپیل ہے کہ اس درندہ صفت انسان کے خلاف مقدمہ درج کر کہ سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں