وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا معروف سائنسدان ‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار 212

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی شدید مذمت،فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ،

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، ہم نے جو کچھ کہا آج سچ ثابت ہو رہا ہے ہم نے کہاتھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئے گا، حکومت نے ہماری بات سچ ثابت کی گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور حکومت کی ایک اورسنگین حماقت ہے
عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں، ظلم در ظلم بند کیاجائے
عمران نیازی اپنی پے درپے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں
پہلے ہی گیس، بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوچکا ہے
قیمتوں میں مزید اضافہ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن ہے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسئلے کا حل ہوتا تو بجلی کے بعد گیس کا گردشی قرض قوم کے گلے نہ پڑتا
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی کی قیمت بڑھے گی، عوام کے بل مزید بڑھ جائیں گے پہلے بھی کہاتھا کہ حکومت معیشت کا نائن الیون کرچکی ہے، اب مہنگائی سے قوم کا تورا بورا بنا رہی ہے مہنگائی جس رفتار سے کی جارہی ہے، ثبوت ہے کہ حکومت کو معیشت کی الف ب بھی معلوم نہیں قوم کو مہنگائی سے مارنے کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں آٹا چینی گھی دوائی بجلی گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہےمہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا حرام ہوگیاہے
اسی ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیاگیا، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے
یہ اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ ظلم ، زیادتی اور سنگین مذاق ہے عمران نیازی کی نااہلی کا خمیازہ ملک کے عوام کب تک بھگتیں گے؟141 فیصد گیس کی قیمت حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے
حکومت کا دعوی تھا کہ قیمت بڑھانے سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا حقیقت یہ ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود گیس کمپنیاں جتنا خسارہ آج کررہی ہیں ، تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا
دو سال ہوچکے ہیں لیکن گیس کمپنیاں اپنا آڈٹ کراسکیں اور نہ ہی اپنے اکاونٹس عوام کے سامنے پیش کرسکی ہیں
عمران نیازی کی نااہلی سے گیس کمپنیاں تباہ ہوگئیں اور قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے، جنوبی ایشیاءمیں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں