قائد حزب اختلاف پنجاب مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا میڈیا نمائندگان سے بات چیت 248

قائد حزب اختلاف پنجاب مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا میڈیا نمائندگان سے بات چیت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

استفسارات کے جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک و قوم کا مسئلہ نمبر ون مہنگائی ہے، حکومتی نااہلی سے عوام کا دھیان ہٹانے کےلئیے قوم کو خیالی کرپشن میں الجھایا جاتا ہے ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف نےاستفسار کیا کہ حکومت کے چینی، آٹا، پشاور میٹرو کے اربوں روپے کے غبن کسی کو نظر نہیں آتے؟
انہوں نے کہا کہ تین سال ہوگئے یہ مہنگائی کا جواز پچھلی حکومت کو دیتے ہیں، 72 سال میں سب سے زیادہ قرضہ پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔
حمزہ شہباز شریف نے وفاقی حکومت پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو موقع دیا ہے تاکہ یہ لوگ بے نقاب ہوں۔
انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت میوزیکل چیئر بن گئی ہے، ایک ایک دن میں 18 کمشنر اور سیکریٹریز تبدیل ہوتے ہیں،
پارٹی بیانیے مفاہمت یا مزاحمت میں سے کس کے ساتھ ہیں؟ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ یہ کس قسم کی مفاہمت ہے کہ دو دو سال جیل کاٹنا پڑتی ہے؟ مفاہمت کا مطلب یہ ہے آئندہ الیکشن میں سب جماعتوں کو یکساں پلیٹ فارم ملنا چاہیے، فری اینڈ فیئر الیکشن قوم کا حق ہے،حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہوشربا مہنگائی ہو گئی ہے،آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی قیادت نےکیا، یہ پارٹی کا فیصلہ تھا اور بالکل درست فیصلہ تھا، انہوں نےکہا ہمیں مسلسل سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا، قوم ڈینگی کو بھول چکی تھی جو ان نااہلوں کی نالائقی کی وجہ سے دوبارہ آگیا، حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت میوزیکل چیئر بن چکی ہے، پولیس میں عہدے رشوت لے کر تقسیم کئے جارہے ہیں
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف ن کہا کہ ہم نے حکومت کو اس لئے وقت دیا تاکہ ان کی نالائقی کھل کر عوام کے سامنے آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں