large number of Pakistanis also participated 98

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے السویدی پارک میں ریاض سیزن کے پانچویں روز بھی پاکستانیوں کی کثیر تعداد کی شرکت

الریاض ( جویریہ اسد ) (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب میں ریاض سیزن 2023 کے پانچویں روز بھی الریاض کے السویدی پارک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا بڑا ہجوم دیکھنے کو ملا پاکستانیوں فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن فیسٹیول جو کہ دنیا کا بڑا فیسٹیول میں پاکستان کا ثقافتی ویک جاری ہے جس میں مختلف فنکار اور گلوکار اپنے فن کے جادو سے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر رہے ہیں آج رات پانچواں روز پاکستانی فیسٹیول کا تھا جس میں نبیل شوکت علی نے اپنے اواز کے جادو سے سما باندھ دیا عوام رقص کرنے پر مجبور بچوں کی پریڈ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنی رہی حاضرین نے بچوں کی پریڈ کو بہت سراہا یاد رہے آج پاکستان ثقافتی ویک کا پانچواں روز ہے مزید دو روز میں پاکستانی ثقافت وتہذیب کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں