لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نےکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےلبرٹی گول چکر پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کشمیریوں کے لئے دعا کی گئی  353

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نےکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےلبرٹی گول چکر پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کشمیریوں کے لئے دعا کی گئی 

لاہور رپورٹ (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لبرٹی گول چکر پر سی ای او ایل ٹی سی خواجہ سکندر زیشان بورڈ آف ڈائریکٹر عون صادق ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ انسپکٹرز ودیگر کی شرکت اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد سکندر ذیشان کا کہنا تھا کہ مودی نے 5اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں اوربھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا۔ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔بھارت میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے۔22کروڑپاکستانی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تمام ملازمین کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو2سال مکمل ہوگئے مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے۔کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹر عون صادق کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ  انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں