کویت کی سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کا بڑا اعلان 376

کویت کی سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کا بڑا اعلان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان، بھارت، مصر، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال کے لیے براہ راست پروازیں گزشتہ کئی ماہ سے معطل تھیں۔پہلی پرواز بدھ کو مصر سے کویت پہنچنے کی توقع ہے، اس کے بعد بھارت سے دو پروازیں پہنچیں گی۔
ان ممالک کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد رواں ہفتے کے اوائل میں وزارتی کونسل نے کورونا وائرس وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں