In the Gulf state of Kuwait, women were allowed to serve in the military 351

خلیجی ملک کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

کویتی وزیر دفاع حماد جابر ال علی کا کہنا ہے کہ کویتی خواتین کیلئے فوج میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں.
ان کا کہنا تھاکہ وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین اپنے بھائیوں کے ہمراہ فوج میں شانہ بشانہ کام کریں.
اس اجازت کے بعد کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ عسکری عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی.
کویت میں خواتین پولیس کے شعبے میں 2001 سے کام کر رہی ہیں جبکہ کافی سالوں سے کابینہ اور پارلیمان میں بھی خواتین کی شمولیت رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں