Curfew will be imposed again and flights will be suspended 421

دوبارہ کرفیو لگے گا اور نہ ہی پروازیں معطل ہوں گی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کویتی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے ملک میں کرفیو اور پروازوں کی معطلی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا ہے.عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کویت کی حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے اور نہ ہی کرفیو لگے گا.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حفاظتی تدابیر سخت کرنے کا فیصلہ عوام کی سلامتی کے لیے کیا ہے.
خیال رہے کہ کویت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
کویتی کابینہ نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت جاری کردی، ہر ادارہ اپنی سہولت کو مد نظر رکھ کر ورکرز کے اوقات کار متعین کرے گا.
ترجمان نے بتایا کہ کویتی حکام پروازیں معطل کرنے کا بھی ارادہ نہیں رکھتے، اس ضمن میں سوشل میڈیا میں جو کچھ کہا جا رہا ہے، یہ محض افواہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں