ھولاڑ کروٹ پاور پروجیکٹ (بشیر برقی ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
ھولاڑ کہ مقام پر بننے والا کروٹ پاور پروجیکٹ جس کا کام 2016 میں شروع ہوا تھا۔ 90 فیصد مکمل ھو چکا ھے۔ 13 نومبر کو پانی روک دیا جائے گا۔ جہاں ایک طرف کمپنی نے اپنا ٹارگٹ مکمل کر دیا ھے وہاں ہی کمیونٹی ویلفیئر کے منظور شدہ منصوبہ جات پر تاحال کام جاری نہیں ھوا اور نہ ہی متاثرین پراجیکٹ کے معاملات کو یکسو کیا جا سکا۔ کمیونٹی ویلفیئر کے منصوبے انتظامیہ کوٹلی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ضائع ہو رہےہیں۔
متاثرین و کمیونٹی نے فیصلہ کیا ھے کہ 15 نومبر سے راولپنڈی کوٹلی روڈ انٹری پوائنٹ پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔