سیالکوٹ رپورٹ(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
حلقہ این اے 72 سے کلووال روڈ ہیڈمرالہ عرصہ دراز سے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے، شہریوں کا مریزوں کیلئے ایمرجنسی ایمبولینس منگوانا مشکل بن گیا جبکہ اس روڈ پر عام ٹریفک کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کلووال روڈ پر جگہ جگہ پر گہرے گڈے بن گئے، متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو یاد کروایا گیا۔ لیکن کسی نے بھی اس کی طرف توجہ نہ دی۔ ہیڈمرالہ کے حلقہ این اے 72 کے ایم پی اے، ایم این اے نے بھی منہ موڑ لیا، عرصہ دراز سے اس روڈ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔
اہل علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کلووال روڈ ہیڈمرالہ کی حالت زار پر ترس کھاکر اس کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائے۔