فیروز والہ (ایچ ایم فیاض)
تحصیل فیروز والہ کے گاوں مرل پار میں میاں بیوی سمیت دو بچیوں کا قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے–پولیس ذرائع
تحصیل فیروز والہ کے گاوں مرل پار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لاہور باٹا پور کے رہائشی شاہ نواز اسکی بیوی زینب بی بی دو معصوم بچیاں جانبحق فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ ، ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ، ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ شاہ فیصل پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے پولیس کے اعلی افسران اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ شواہد اکھٹے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا پولیس کے اعلی افسران کے مطابق واقعے کے ملزمان کی تلاش جاری ہے بہت جلد قاتلوں کا سراغ لگا لیا جائے گا
216