وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان کی ملاقات۔ 274

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ملاقات میں وزیر اعظم کو صوبے میں زراعت اورسیاحت کے فروغ کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گومل زام ڈیم منصوبے سے صوبے کی 160,000 ایکڑ زمین قابل کاشت بنے گی جبکہ CRBC لفٹ کینال منصوبے کے زریعے 300,000 ایکڑ اراضی سیراب ہو سکے گی۔وزیر اعظم نےوزیر اعلی کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ رواں مالی سال میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 27 لاکھ سیاح سیروتفریح کے لیے آئے جس سے 66 ارب روپے کےمحصولات حاصل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں