قصور۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ 388

قصور۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پولیو مہم 20تا 24ستمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے تحت 5لاکھ 35ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے۔مہم کی کامیابی کیلئے 1882ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائینگی۔ پولیو کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے نجات کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ شہری پولیو جیسی موذی بیماری کو شکست دینے کیلئے ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی، ایم ایس ڈاکٹر لائق چوہدری، ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن، فوکل پرسن پولیومہم ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں