وزیرِ اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات 238

وزیرِ اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دوران ملاقات، آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو ہوئی۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارتِ عظمیٰ، آزاد جموں و کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ کو کامیاب دورہ ء امریکہ کی مبارک باد دیتے ہوئے، کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول کیلئے ان کی جدوجہد کو سراہا وزیرِ اعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ ان کی حکومت آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ، بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کرنے والے، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو درپیش مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی اس جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہم نے حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی”ڈوزیر” دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف توصیف عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں