جیسے کرکٹ میں اچھے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیا جاتا ہے اسی طرح میرے کپتان مجھے کچھ دن آرام کرنے کو کہا ہے -فردوس عاشق اعوان  356

جیسے کرکٹ میں اچھے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیا جاتا ہے اسی طرح میرے کپتان مجھے کچھ دن آرام کرنے کو کہا ہے -فردوس عاشق اعوان 

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

 سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی لاہور پریس کلب کے پروگرام”میٹ دی پریس” میں شرکت کی اور صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور سینئر نائب صدر جاوید فاروقی نے معزز مہمان کا پریس کلب میں استقبال کیا۔ صدر ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کسی بھی حکومتی عہدے پر رہیں صحافی دوستی نبھائی ، پریس کلب اور صحافی کالونی کیلئے انکی گراں قدرخدمات ہیں جو صحافی برادری فراموش نہیں کر سکتی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جیسے کرکٹ میں اچھے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیا جاتا ہے اس طرح میرے کپتان نے بھی مجھے کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میں دس سال قومی اسمبلی کی رکن رہی ہوں۔سیاست میں بہت سارے لوگ آپ کے دوست بھی ہوتے ہیں اور حریف بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا اپوزیشن کے نادان دوست وزیر اعظم کو برا کہتے ہیں،عمران خان نے خطے میں ہندوستان کی سازشوں کو شکست دی۔اپوزیشن مہذب انداز اختیار کرے۔اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہے نکاح لندن میں ہو اور سیاست پاکستان میں۔تین سالہ حکومتی کارگردگی اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔ماضی میں رائے ونڈ کی ترقی کو لاہور کی ترقی کا نام دیا گیا۔موجودہ حکومت کا ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف سفر سب سے شاندار کامیابی ہے۔سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔حکومت کے کھلاڑی بدلتے رہتے ہیں لیکن ترجیحات نہیں بدلتیں۔تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب ارشد انصاری اور سینئر نائب صدر جاوید فاروقی نے معزز مہمان کو پریس کلب کی جانب سے پھول پیش کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں