Supreme Court of Pakistan and members of Parliament 107

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے انگلینڈ چلے گئے

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے انگلینڈ چلے گئے ہیں، ان کی لندن ٹریننگ کیلئے نامزدگی سے متعلق 4 اگست کا خط سامنے آیا ہے۔ چیف جسٹس نے جج کی جوڈیشل کانفرنس میں شمولیت کی نامزدگی کی.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے 4 اگست کو سیشن جج کو خط لکھا تھا جس کے متن میں کہا گیا کہ جج فیضان حیدر کی جگہ ٹریننگ کیلئے جج ہمایوں دلاور کا نام شامل کیا جائے، جج ہمایوں دلاور 5 سے 13 اگست لندن میں ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔ یوکے کی یونیورسٹی آف ہل میں یہ ٹریننگ سیشن ہونا ہے.
ہائیکورٹ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے ججز کی جوڈیشل کانفرنس شمولیت کا عمل 2 ماہ سے جاری تھا،کچھ ججز کو ویزہ نہ ملنے پر نام تبدیل کر کے دوسرے ججز کو شامل کیا گیا.پشاور میں بھی کچھ ججز کو ویزہ نہ ملنے پر نام تبدیل کئے گئے.
واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں