1297 / 5000 Translation results Journalist Gharida Farooqi's tweets that caused an uproar: "It's impossible to get hair out if it's in the glass 305

صحافی غریدہ فاروقی کے ٹوئیٹس جنہوں نے ہنگامہ برپا کردیا ”شیشے میں بال آ جائے تو نکالنا ناممکن، رات گئے اہم ترین غیر معمولی ملاقات“

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بعد از خرابی بسیار! معاملہ بہتری کی جانب گامزن، مگر گزشتہ چنددنوں میں پوائنٹ وَن سے پوائنٹ ٹو تک چند گھنٹوں میں جتنے یوٹرن لیے گئے ؛ کہتے ہیں شیشے میں بال آجائے تو نکالنا ناممکن ہے ؛ کل منگل وار 12 اکتوبر اہم فیصلے کا دن ہے ، گزشتہ چند روز کے اثرات اب آئندہ سالوں تک نظر آئیں گے.
غریدہ فاروقی نے اپنے اگلے پیغام میں کہا کہ ” رات گئے اہم ترین غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے”.سینئر صحافی کی جانب سے اپنے پیغام میں یہ واضح نہیں ہوا کہ کن اہم شخصیات کے درمیان یہ ملاقات ہوئی اور اس میں کیا بات چیت کی گئی.
خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے اگلے پیغام میں کہا کہ ”ایک مرتبہ پھر انکار کے بعد مشرق، جنوب مغرب سے مل گیا ۔“یہاں پر بھی انہوں نے کوئی چیز واضح نہیں کی بلکہ صارفین کو سوچ بچار میں مبتلا کر دیاہے.
غریدہ فاروقی نے اپنے دیر رات کیئے گئے پیغامات میں سے آخری پیغام میں لکھا کہ ” غیر متوقع “ اور اپنی گفتگو کا اختتام کر دیا.
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبینہ افواہیں چلنے کا سلسلہ ہمیشہ کی طرح جاری ہے جبکہ اب غریدہ فاروقی نے بھی سلسلہ وار ٹویٹس کر کے صارفین کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں