جدہ :ثناء شعیب :پی این پی نیوز ایچ ڈی
پاکستان اورپاکستان سے باہرجس طرح تمام پاکستانیوں نے دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے یومِ تشکرمنایا، اسی طرح جدہ میں بھی پاکبانوں کے نما ئندہ صحافیوں کا ایک اجلاس پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست آعلیٰ سید مسرت خلیل کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان جنرنلسٹ فورم کے خالد نواز چیمہ، محمد عدیل، یونائٹیڈ میڈیا فورم کےجہانگیرخان، یحیٰ اشفاق، عدیل ریاض کھوکھر، محمد وٹو،احسان مغل، احسن، اوورسیزمیڈیا فورم کے شیعب الطاف راجہ، مدثراحمد مرزا، میاں محی الدین، شباب بھٹہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کا آغازمیاں محی الدین کی تلاوتِ قران پاک اور نعتیہ اشعار سے ہوا۔
محمد عدیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن پاکستانی قوم کے لیے ایک عظیم یادگاردن ہے۔ آج کےدن پاکستان اورپاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی افواج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
جہانگیرخان نے کہا بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستانی افواج نے بے مثال جواں مردی اور قربانی کا مظاہرہ کیا، جس سے نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا بلکہ قوم کا سر بھی فخر سے بلند ہوا اور قوم میں یکجہتی پیدا ہوئی۔
عدیل ریاض کھوکھرنے کہا قوم نے یہ عزم کیا ہے کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اورملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرتی رہے گی۔
سید مسرت خلیل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ جدہ کے نمائندہ پاکستانی صحافیوں نے آج کی تقریب کا انعقاد یومِ تشکراورپاک کوفوج کوخراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے کیا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے، ﴿لَئِن شَكَرْتُم لَأَزِيدَنَّكُمْ﴾
کہ تم شکر کرو گے تو ہم تمہیں اور دیں گے۔ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستانی افواج نے جس بہادری سے مقابلہ کیا اور پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا اس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اگر ہم اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق شکر گزاری کریں گے تو اس کے نتیجے میں اللہ تعالٰی برکتوں میں کامیابیوں میں اوراضافہ کرے گا۔
آخر میں پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اورشہدا کے لئے دعاکی۔ انھوں نے جنگ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ اس کے بعد تمام صحافیوں نے مہمانوں کے ساتھ مل کر اظہار تشکرکا کیک کاٹا۔