Jeddah Consul General Khalid Majeed presented "Certificate of Honor" 149

پاکستان جدہ قونصلیٹ کی طرف سے پاکستان حج رضاکار گروپ کے لئے گرانقدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں حافظ عرفان کھٹانہ صاحب کو جدہ قونصل جنرل خالد مجید نے “”اعزازی سرٹیفکیٹ”” پیش کی۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قائم صحافتی تنظیموں کی طرف نیک خواہشات کے ساتھ دلی مبارکباد۔۔۔اور ڈھیر ساری دعائیں

کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان حج رضاکار گروپ سعودی عرب اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل خالد مجید صاحب کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے گراں قدر صحافتی خدمات کے اعتراف میں “”PNP”” نیوز چینل(پاکستان کا تیز ترین نیوز نیٹ ورک) کے چیئرمین، سینئر صحافی، کالم نگار، ممتاز نعت خواں اور معروف اینکر پرسن حافظ محمد عرفان کھٹانہ صاحب کو قونصل جنرل خالد مجید نے “”اعزازی سرٹیفکیٹ”” پیش کیا ۔ اس موقع پر قونصلیٹ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔ اس پر مسرت موقع پر “”PNP”” کی ساری صحافتی ٹیم اور سعودی عرب میں قائم ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ، جبیل، خمیس مشیط اور مکہ مکرمہ میں صحافتی تنظیموں کے ذمہ داران کی طرف سے نیک خواہشات کے ساتھ حافظ عرفان کھٹانہ صاحب کو “” اعزازی سرٹیفکیٹ “” ملنے پر دلی مبارکباد بھی دی ہے۔ اور انکی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں