گیس لیکج کے باعث حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والے جاوید حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دارفانی کو الوداع کہہ گئے. 296

گیس لیکج کے باعث حادثے میں بری طرح زخمی ہونے والے جاوید حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دارفانی کو الوداع کہہ گئے.

شبقدر رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق شبقدر رشکئ کے رہائشی جاوید حسین ہفتہ پہلے صبح کی نماز کے لئے وضو بناتے ہوئے لیکج کے باعث کمرے میں بھر جانے والے گیس کے دھماکے میں بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد اسے علاج کی غرض سے پہلے پشاور اور بعد میں اسلام اباد کے برن سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان واقع شیخ فولاد بابا شبقدر میں والدین کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔ مرحوم جاوید حسین تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے تھے اور گورنمنٹ ڈگری کالج یکہ غنڈ میں نائب قاصد کے طور پر کام کرتے تھے۔ جبکہ اس سے پہلے وہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتے تھے۔ مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوٹے بچے چھوڑ دئے ہیں۔
مرحوم پاک نیوز پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے عدنان تابش کے کزن تھے۔پاک نیوز پوائنٹ پورا ادارہ اپنے نمائندہ خصوصی عدنان تابش کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں