جموں کشمیر کونسل ، آل پارٹیز حریت کانفرنس ، کشمیر کمیٹی جدہ، جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کا مل کر ایک پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدو جہد کرنے کا فیصلہ 147

جموں کشمیر کونسل ، آل پارٹیز حریت کانفرنس ، کشمیر کمیٹی جدہ، جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کا مل کر ایک پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدو جہد کرنے کا فیصلہ

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآرڈینیٹر ممبر کشمیر کمیٹی سابق چیرمین جموں و کشمیر کمیونٹی سعودی عرب سردار محمد اقبال یوسف کی زیر صدارت تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے نجی ہوٹل میں کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اجلاس میں جموں کشمیر کونسل ، آل پارٹیز حریت کانفرنس ، کشمیر کمیٹی جدہ، جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کا مل کر ایک پلیٹ فارم سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدو جہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس کے مہمان خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر اور ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف تھے ممبران آزاد جموں و کشمیر کونسل ، سردار رزاق ،سردار عدنان خالد ، خواجہ طارق سعید ، میر یونس اور زاکر کیانی ایڈوکیٹ یوکے ، کوآرڈینیٹر راجہ پرویز ، سابق چیرمین غلام نبی بٹ ، سابق چیرمین محمد عارف خان ، خالد گجر ، اوورسیز صحافی وقار الزمان کیانی ، ڈاکٹر عدنان کیانی ، قاضی سہیل ایڈوکیٹ , شیخ متین ، امتیاز وانی ، سمیت حریت کانفرنس کے زمہ داران ، جموں کشمیر اوور سیز کمیونٹی کے ممبران، سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سردار محمد اقبال یوسف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ایک طرف مغربی ممالک میں جانوروں کے مرنے پر ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں مگر دوسری طرف مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں ہماری ماؤں بہنوں کی عزتیں لوٹی جاتی ہیں بچوں اور جوان بیٹوں کوشہید کر دیا جاتا ہے مگر ہمارے مسلمان بھائی سڑکوں پر نظر نہیں آتے چند ایک افراد انڈین ہائی کمشن کے سامنے جب احتجاج کرتے ہیں میرا دل دُکھتا ہے آج کا یہ اجلاس بلانے کا مقصد یہی ہے آزاد کشمیر اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے اہم سٹیک ہولڈرز کو مل کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اپنی جدو جہد آزادی کو تیز کریں گے ۔
اس موقع پر حریت رہنمامحمود احمد ساغر ، ممبران کشمیر کونسل ، جموں و کشمیر کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے زمہ داران نے سردار محمد اقبال یوسف کی یکجہتی اس کاوش کو سہراتے ہوے انتہائی کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں