Inauguration Ceremony of Jammu and Kashmir Liberation Front Saudi Arabia Branchn Ceremony of Jammu and Kashmir Liberation Front Saudi Arabia Branch 281

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب برانچ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد بذریعہ ویڈیو لینک کیا گیا

( الدمام رپورٹ – سردار صغیر برقی ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب برانچ کے منتخب عہداداران سے حلف محترم جناب راجہ اجمل کشمیری صاحب ممبر مرکزی کمیٹی نے لیا
بذریعہ ویڈیو لینک اس تقریب میں شرکت کرنے والے معزز احباب
محترم گلریاض ملک صاحب قمر ضیا صاحب فہد راجہ صاحب ظہیر کاظمی صاحب ذیشان کشمیری صاحب افتخار آتش صاحب (صدر سعودی عرب برانچ ) چودھری راشد منیر ضیارف راجہ صاحب، کبیر حسین کشمیری، ذیشان مغل آرگنائزر سعودی عرب برانچ، ملک معروف، عامر رشید چشتی ، ساجد چغتائی غلام سبحانی کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی
تقریب کے اختتام پر جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سعودی عرب برانچ اپنی آہنی اور تنظیمی نظم ضبط پر پابند رہتے ہوے ریاست جموں کشمیر کی آزادی خودمختاری کے لیے اپنی جدوجہد سیاسی سفارتی محازوں پر جاری رکھے گا
چند ایام قبل ریاست جموں کشمیر کے پاکستانی زیر انتظام علاقہ نیلم وادی میں ہمسایہ ریاست پاکستان کی جانب سے ڈھونگ الیکشن ڈرامہ کی ڈیوٹی کے لیے آے ہوے ایف سی کے مسلح دہشت گردوں کی فاہرنگ سے ایک ریاستی باشندے ( عتیق شاہ) کی موت کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کی بلکہ کہا گیا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان سرکاری دشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جاے ان بدبختوں نے آج بھی اس ریاست جموں کشمیر ۱۹۴۷ والی ریاست سمنجھا ہوا ہے جبکہ آج حالات بلکل مختلف ہیں ہم بحثیت ایک قومی انقلابی تنظیم شہید کے لواحقین کے ساتھ انصاف کے حصول کے لیے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بھارت میں مقید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یٰسین ملک صاحب اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں جہاں پر ایک طرف ریاست جموں کشمیر کو بھارت اور پاکستان مستقیل تقسیم کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے درپے ہیں وہاں پر ریاست جموں کشمیر میں موجود ان غاصبوں کے سہولت کار بھی سرگرم ہیں جس کا ثبوت حالیہ الیکشن ڈرامہ میں پاکستان کی حمایت یافتہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اچھل کود کا میدان گرم رہا ہے مگر ہم یہاں پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں اب آپ غاصبوں اور تمہارے سہولت کاروں کا باپ بھی اس ریاست جموں کشمیر کو مسقیل تقسیم نہیں رکھ سکتا اور نہ مزید تقسیم کر سکتا ہے ہم نہ صرف مذمت کریں گے بلکہ منہ توڑ جواب دیا جاے گا
حالیہ آنے والے دنوں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلف ذون میں تنظیم سازی کے حوالہ سے تفصیلی مشاورت بھی کی گی ہے اور اس بات کا عادہ کیا گیا ہے ان شاءاللّہ گلف ذون میں تنظیم کا بہترین نظم چلا سکنے والے افراد کو سامنے لایا جاے گا تاکہ ہم دنیا بھر کو بہتر انداز میں اپنا موقف سمنجھا سکیں
اس ڈھونگ الیکشن کا بیکاٹ کرنے والے تمام آزادی پسند لائق تحسین ہیں جہنوں نے قومی ملی غیرت کا عملی ثبوت پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں