225

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کا ماہانہ اجلاس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بتاریخ 18/11/2021 جمعیت علماء اسلام کا ماہانہ اجلاس جنرل سیکریٹری الحاج ممتاز خان صاحب کے رہائش گاہ پر الشمیسی یونٹ کی تعاون سے منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام ریاض کے صدر مولانا آسداللہ صاحب نے کی جب کہ نظامت جنرل سیکریٹری الحاج ممتاز خان صاحب نے سرانجام دی ۔
اجلاس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد ریاض صاحب نے حاصل کی ۔
تلاوت کلام پاک کے بعد سینئر نائب صدر منفوحہ یونٹ قاری محمد آیاز صاحب نے خوبصورت نظم پیش کی۔
اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکریٹری جمعیت علماء اسلام ریاض الحاج ممتاز خان صاحب نے پیش کیا ۔جس پر سب نے اظہار خیال کیا ۔
اجلاس کا اعلامیہ
ہم جمعیت علماء اسلام پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں ۔کہ اوورسیز میں جتنے جماعتیں ہیں ان کےلیے ایک کمیٹی مقرر کیا جائے ۔تاکہ سال میں ایک بار ضرور جس ملک میں جماعت کی نمائندگی ہے اس کا دورہ کیا کریں۔جس کا خرچہ اس ملک میں موجود جماعت برداشت کرینگی۔۔تاکہ بیرون ملک میں جماعت کی کارکردگی کو دیکھا جاسکیں۔ اور جمعیت علماء اسلام پاکستان اور اس ملک میں رہائش پذیر کارکنوں کے جذبہ اور بڑے گا۔ اور مرکزی جماعت اور اس ملک میں موجود جماعت کے درمیان قربت پیدا ہوگی۔
نمبر2حکومت کی طرف سے جبری منظور کی گئی قوانین جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ صاحب حکومت لوگوں کو چاہئے کہ عوام کی جذبات کا احترام کیا جائے ۔
نمبر 3۔ اوورسیز پاکستانی کو ممکنہ طور پر ووٹ کا حق دینے کی صورت میں ریاض جمعیت اور یونٹوں کے ذمہ داران کی ذمہ داری ہوگی کہ اج سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرے اور آئندہ اجلاس میں اپنی کار گزاری پیش کرے۔
نمبر4۔
14 دسمبر کو ال پارٹیز ختم نبوت کانفرنس کا اعلان کیا گیا ۔
نمبر 5۔
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اور کہا گیا کہ اخر ایشیا میں صرف پاکستان کی معیشت کیوں ڈوب رہی ہے ؟
نمبر6
میاں افتخار حسین پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی گئی ۔
آخر میں امت مسلمہ کے ہیرو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،شمس الرحمن شمسی ۔اور دیگر مرحومین کیلئے مغفرت کی دعاء کی گئی
ناشر:شبعہ نشر واشاعت
جمعیت علمائے اسلام ریاض سعودی عرب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں