Engineer Haji Sajjad Khan 215

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنماء انجنیئر حاجی سجاد خان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے مرکزی رہنماء انجنیئر حاجی سجاد خان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے ہمارے جذبات کو مجروح کیا گیا لہٰذا حکومت پاکستان سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے ان سے فوری سفارتی تعلقات ختم کااعلان کریں اور اسلام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کریں نیز عالمی برادری اس فعل کا سختی سے نوٹس لیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سجاد ہاؤس جدہ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انجنیئر حاجی سجاد خان نے مزید کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی مسلم امہ کیلئے کسی صورت قبول نہیں لہٰذا اس ظالمانہ فعل پر شدید احتجاج اور سویڈن حکومت کی مکمل بائیکاٹ ایمان کا تقاضا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے نیز قرآن پاک کی حفاظت ہم سب مسلمانوں کا اولین فرض ہے ۔ ھم قرآن و دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے لہٰذا ہم کفار کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ قرآن مجید کی حرمت پر جان بھی قربان ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں