(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
حرمین الشریفین مکہ اور مدینہ کی وجہ سے پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ ذہنی ، قلبی اور روحانی طور پر جڑے ہوئے ہیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بر آمدات و در آمدات میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ ہورہاہے جو اس حوالے سے انتہائی خوش آئند بات ہے کہ آنیوالے وقتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادیات ، معاشیات اور تجارت سے متعلق تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا جس سے دونوں برادر ممالک میں استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور انکے مابین دوستی مزید گہری اور مضبوط ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے مرکزی فنانس سیکرٹری انجنئیر حاجی سجاد خان نے ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور پاکستان کے شہریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ ، مذہب اور ثقافت کے انتہائی گہرے رشتوں میں بندھے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرتا ہے کہ اس نے تمام مشکل حالات میں تن من دھن کیساتھ پاکستان کا ساتھ دیا یعنی پاک سعودی دوستی لازوال اور بے مثال ہے دونوں ممالک یک جان دو قالب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ، براہ راست مالی امداد کے علاوہ سعودی عرب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر ، صحت اور تعلیم سمیت فلاحی شعبوں میں کئی منصوبے مکمل کئے ۔ دنیا میں سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں تقریباً 85 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں میں سے تقریباً 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں جو کسی بھی ملک میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے سعودی عرب موجود یہی پاکستانی اپنے بال بچوں اور خاندان والوں کیلئے حلال روزی کمارہے ہیں نیز ہر پاکستانی سعودی عرب کیلئے دل میں عزت اور نیک خواہشات رکھتاہے اور حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کرتے.
322