Former Deputy General Secretary 192

جمعیت علماء اسلام ریاض کے سابقہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری الحاج عطاء اللہ نے احباب کے اعزاز میں اپنے دولت خانہ پر پرتکلف عشائیہ دیا۔

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جمعیت علماء اسلام ریاض کے سابقہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری الحاج عطاء اللہ نے احباب کے اعزاز میں اپنے دولت خانہ پر پرتکلف عشائیہ دیا۔
جس میں جمعیت علمائے اسلام ریاض کے صدر مفتی عبدالجبار،مولانا اسداللہ،حاجی شاکر الدین،قاری أبدالی ترابی،مولانا محب اللہ،مولانا عبداللہ، اکرام اللہ وردگ،مسعود مخلص اور کثیر تعداد میں دیگر احباب نے شرکت کی۔
پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن کی اعلان اور ملک بھر خصوصا بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں موسمی صورت حال سردی میں الیکشن اور اس کی نتائج الیکشن میں اوورسیز احباب سوشل میڈیا کی کردار پر گفتگو ہوئی ۔ اس بات پر زوردیا گیا ۔پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہم سب یہاں پر پاکستان کے سفیر ہیں ۔ہم سب کی فرض ہے کہ ہم پاک سعودی دوستی کو مزید مظبوط اور مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ خصوصا سوشل میڈیا پر ہم پر دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں۔اور ہر اس شخص اور کام کی حوصلہ شکنی کیجائی جو پاکستان کی بدنامی اور سعودی معاشرے کے خلاف ہو ۔۔سندھ میں امن مارچ اور آخر میں کامیاب طوفان اقصی کانفرس پر سندھ جماعت اور عوام کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی گئی۔ریاض شہر میں تمام احباب کو ساتھ چلنے اور اس کے لیے ہر ممکن جدوجہد اور اقدام پر اتفاق کیا گیا ۔ریاض شہر میں جتنے بھی احباب ہیں ان کے ساتھ رابطے بھی کرینگے اور ساتھ بھی چلئنگے۔
تقریب کا اختتام مولانا محمد علی کی دعا سے ہوا جس میں فلسطینی بھائیوں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں