"I realized during an interview with Monica Lewinsky that I had to leave Pakistan that year," Khan said. I was also threatened with imprisonment on political grounds 268

جمائما خان نے کہا ہے کہ مجھے مونیکا لوونسکی کے انٹرویو کے دوران احساس ہوا کہ اسی سال مجھے بھی پاکستان چھوڑنا پڑا تھا۔ مجھے بھی سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی دی گئی تھی .مجھے لگا کہ (مونیکا لوونسکی اور جمائما خان کی کہانیوں میں) بہت مماثلت تھی.

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انھیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور انھیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
جمائما خان برطانوی اخبار دی ایوننگ سٹیڈرڈ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو “دی امپیچمنٹ” کے بارے میں بات کر رہی تھیں.
اس شو میں امریکی صدر بل کلنٹن اور مونیکا لونسکی کے درمیان تعلق کے بعد سیاسی داؤ پیچ کو اس طرح کے واقعات سے وابستہ خواتین کی نظر سے دکھایا گیا ہے۔
جمائما خان نے کہا ہے کہ مجھے مونیکا لونسکی کے انٹرویو کے دوران احساس ہوا کہ اسی سال مجھے بھی پاکستان چھوڑنا پڑا تھا۔مجھے بھی سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی دی گئی تھی۔مجھے لگا کہ (مونیکا لونسکی اور جمائما خان کی کہانیوں) میں بہت مماثلت تھی۔ میں نے اپنے سے ایک کافی بڑی عمر کے شخص سے شادی کی ہوئی تھی، جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے نشانہ بنایا جا رہا تھا۔مونیکا لونسکی امریکی صدر بل کلنٹن کے دورِ اقتدار میں وائٹ ہاؤس میں ایک انٹرن تھیں۔ مونیکا لونسکی اور صدر کلنٹن کے درمیان ایک رومانوی تعلق قائم ہوا تھا جب صدر کلنٹن اقتدار میں تھے اور ہلیری کلنٹن سے ان کی شادی قائم تھی.
صدر کلنٹن نے اس تعلق سے انکار کیا تھا۔میں نے اس عورت سے جنسی تعلقات نہیں رکھے
لیکن بعد میں یہ ثابت ہوا کہ صدر کلنٹن نے نوجوان انٹرن مونیکا لوونسکی سے ‘تعلقات’ رکھے۔ مونیکا لونسکی کے ساتھ کام کرنے والی ان کی سہیلی لنڈا ٹرپ خفیہ طور پر اس گفتگو کو ریکارڈ کرتی رہی تھیں جس میں انھوں نے تفصیلات کا اعتراف کیا۔
جمائما خان کی فلم میں اس چیز پر غور کیا گیا ہے کہ ایسے تعلقات میں کیا دونوں فریقوں میں طاقت کا تناسب یکساں ہوتا ہے اور یہ کہ طاقتور سیاسی شخصیات کے ساتھ رومانوی تعلق رکھنے والی خواتین کس قدر مجبور ہو سکتی ہیں۔ اس شو میں یہی دکھایا گیا ہے کہ ایسی خواتین پدر شاہی میں رچے سیاسی نظاموں میں گھری ہوتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں