(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
کراچی:اطالوی قونصل جنرل ڈینیلو گیرڈینیلا اور اطالوی پولیس اتاشی لگینو اموروسا نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور یونٹ میں برقرار پیشہ ورانہ معیارکو سراہا۔
قونصل جنرل اور پولیس اتاشی کو کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں اور ایس ایس یو میں دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کی جانب سے پیدا کی گئی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کے قیام کے لیے اپنائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
قونصل جنرل اور پولیس اتاشی نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پولیس کمانڈوز کی پیش رفت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
ڈینیلو گیرڈینیلااور لگینو اموروسانے S.W.A.T کمانڈوز کی طرف سے پیش کی گئی ایک فرضی مشق کا مشاہدہ بھی کیا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سیکیورٹی ڈویژن مقصود احمد نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔