slamabad police have nabbed a major Afghan gang 217

اسلام آباد پولیس بڑے افغان ڈکیت گروہ کو پندرہ سال بعد پکڑنے میں کامیاب

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

آدھی رات کے بعد گھروں میں گھس کرگن پوائنٹ پر فیملیز کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے والے آٹھ رکنی غنی گینگ کے کارندے واردات کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے تھے.
وفاقی پولیس کیلئے 15 سال سے چھلاوہ بنا افغان ڈکیت گروہ آخر کار دھر لیا گیا۔ غنی گینگ سابق وفاقی سیکرٹری کے گھر ڈکیتی سمیت لوٹ مار کی 14 وارداتوں میں اسلام آباد کے6 تھانوں کو مطلوب تھا.
پولیس کے مطابق گروہ رات کو اسلام آباد میں لوٹ مار کرکے صبح تک افغانستان پہنچ جاتا تھا۔ گرفتاری پر نقدی اور طلائی زیورات سمیت لوٹ کا بھاری مال برآمد کرلیا گیا.
ڈی ائی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 55 تولے سونا جبکہ 12 لاکھ نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکا طریقہ واردات تھا یہ رات کے وقت ان گھروں میں گھستے تھے جنکی دیواریں چھوٹی ہوتی ہے.


پولیس کے مطابق ملزمان کے سہولت کاری کرنے والے عامر خان،اور عزیز اللہ کو ماتحت عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جبکہ دیگر چھ ملزمان عبد الوہاب،حضرت خان،خدائے رام،جنت گل،محمد کریم، مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ پر ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں