قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ھر کربلا کے بعد۔ 333

قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ھر کربلا کے بعد۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تحریک منھاج القرآن کوٹلی لوہاراں کے زیر انتظام مرکزی جامع مسجد اہلسنت پیر بخش میں پیغام حسین کانفرنس ہوئی جس میں علامہ فیاض بشیر قادری آف لاہور نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حسینت نام ہے یزیدی کردار کا قلع قمع کیا جاۓ اور اسلام زندہ باد کا پیغام گھر گھر پہنچایا جاۓ۔ شہادت حسین درس دیتی ہے کہ جب بھی کبھی اسلام پر مشکل وقت آے تو حسینی کردار ادا کرو اور یزیدی قوتوں کی حمائت نہ کرو۔ کانفرنس سے علامہ فیض میراں۔ علامہ احسن اقبال۔ علامہ عادل حنیف۔ علامہ ابرار۔ علامہ گلزار۔ ڈاکٹر ظفر بھٹی۔ ڈاکٹر سمیع اللہ بھٹی۔ ڈاکٹر صدیق۔ رضوان طاہر ایڈووکیٹ۔ چوہدری فہیم۔ باؤ صمید۔ چوہدری ظہیر۔ چوہدری بلال باغ علی سر شہزاد طور نے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں