فواد حسین نے کہا ہے کہ عراق پاکستان کیساتھ تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،عراقی وزیر خارجہ 258

فواد حسین نے کہا ہے کہ عراق پاکستان کیساتھ تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،عراقی وزیر خارجہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بعض ممالک خطے میں کشیدگی تاہم ہم ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے،پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وہ بدھ کو وزرات خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین خوشگوار بردرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے،ثقافت اور تاریخ کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عراق کو بھی چیلنجوں کا سامنا ہے جبکہ ہمارا خطہ بھی مشکل علاقائی صورتحال سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فود کی سطح پر مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت تجارت،توانائی،مذہبی سیاحت،دفاع،تعلیم ،انسانی وسائل،انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کی کثیر تعداد عراق میں مذہبی مقامات کی زیارت کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے وزارت کمیشن کا جلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عراقی وفد کو معیشت،افغانستان کی صورتحال اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور ریاستی دہشت گردی کے بارے میں بریف کیا گیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔پاکستان نے دوحہ مذاکرات،بین الافغان بات چیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض حکام کی جانب سے منفی بیانات کے باوجود پاکستان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ منفی بیانات کا مقصد افغانستان کے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانا ہے۔۔ہم امن و استحکام اور علاقائی رابطوں کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے کیونکہ جیو اقتصادی صورتحال امن و استحکام کا متقاضی ہے۔
عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ہمیں افغاستان کی صورتحال پر تشویش ہے۔افغان تنازعہ کا حل تمام فریقوں کے مابین پر امن مذاکرات سے ہی ممکن ہے،پر امن افغانستان تمام ملکوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل میں تعمیری کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی زائرین کیلئے ویزوں میں نرمی کے حوالے سے عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ملک واپسی پر وزیر داخلہ سے ملاقات کرونگا اور اس کیلئے طریقہ کار وضع کرینگے۔فواد حسین نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کی ہے اور دورے کیلئے مناسب وقت کا تعین کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں