وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران میں وزارتِ خارجہ آمد پر ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا 262

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران میں وزارتِ خارجہ آمد پر ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق ،ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور دیگر سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے
وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کو مبارکباد دی
پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ اپریل 2021 میں میرے گذشتہ دورہ ء ایران کے دوران، پاکستان اور ایران کے مابین بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ آمدو رفت میں بھی سہولت پیدا ہو گی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی مراسم بڑھانے کیلئے، ادارہ جاتی میکنزم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان، علاقائی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مستقل اور غیر مشروط حمایت قابلِ تحسین ہے۔ افغانستان کے امن، استحکام اور جامع سیاسی تصفیے کیلئے مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ افغانستان میں امن کی بحالی، معاشی انضمام، علاقائی و عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی
ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر کاربند ہے
ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں، مربوط علاقائی لائحہ ء عمل کی تشکیل کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا
وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ایرانی وزیر خارجہ کے منصب سنبھالنے کے بعد، ان سے ملاقات کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں
#Pakistan ?? #Iran ??

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں