رپورٹ(مہوش خان ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
جس کے مہمانان میں پاکستان کے معروف صحافی و سینئر تجزیہ کاروں مجیب الرحمٰن شامی اور اوریا مقبول جان تھے. کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا. جس کی سعادت آئرلینڈ سے وسیم بٹ نے حاصل کی. میزبانی کے فرائض. فرانس سے IAPJ کے جنرل سیکرٹری ایاز محمود اور امریکہ سے سینئر نائب صدر خرم شہزاد نے ادا کیے. جنوبی افریقہ سے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شاھد چوھان نے کہا کہ IAPJ کا بنیادی مقصد اوورسیز پاکستانی صحافیوں کو متحد کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان کی مثبت تصویر کشی کو مزید بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں.
کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 27 ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی. کانفرنس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی اور اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ آزادی رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور جمہوری ممالک میں آزادی صحافت کی بدولت بہت سی برائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اچھائیوں کو اجاگر بھی کیا جاسکتا ہے تاہم پاکستان میں صحافتی امور کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت آزادی اظہار رائے کو عمل میں لایا جائے اگر کوئی صحافی کسی معاملے میں حد سے تجاوز کرتا ہے تو اسے قانون کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے نا کہ اسکے خلاف پرتشدد کاروائی عمل میں لائی جائے یا اسے حراساں کیا جائے. انہوں نے سمندر پار پاکستانی صحافیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ دیار غیر میں رہ کر پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا ہے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں آن لائن کانفرنس میں سینئر صحافی فہمیدہ یوسفی، مطیع اللہ، ظہور مرزا رضوان، اعجاز پیارا و دیگر جبکہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے زمہ داران عرفان فراز، وسیم چوہدری، مہوش خان، ندیم طفیل، کاشف بھٹہ، فہد کھوکھر، عامر صدیق، جاوید عظیمی نمایاں تھے.