In Lahore District Court, a major development has taken place in the case of insulting a woman on a Chung Chi rickshaw 281

لاہور ضلع کچہری میں چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی

(سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
متاثرہ خاتون مہوش نے عدالت میں دو ملزمان کے حق میں بیان دے دیا۔ عدالت نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت منظور کی.
عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں ملزمان میرے ملزم نہیں ہیں.تسلی کرنے کے بعد بتانا چاہتی ہوں کہ ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی.ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں