انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس عارف نواز خان نے ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کے ہوسٹل کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا 212

انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس عارف نواز خان نے ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کے ہوسٹل کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا

بیورو رپورٹ (ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس عارف نواز خان نے ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر وقار عباسی اور پرنسپل ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن SSPملک محمد عتیق نے آئی جی ریلویز پولیس کا استقبال کیا۔ آئی جی ریلویز پولیس نے والٹن پولیس ٹریننگ سکول کے ہاسٹل کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ پرنسپل ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن نے آئی جی ریلویز پولیس کو ٹریننگ سکول والٹن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور ٹریننگ سنٹر کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا یاد رہے کہ
آئی جی ریلوے پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد کل 27 اگست کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں کیپٹن ر عارف نواز خان 17 اپریل 2019 سے 28 نومبر 2019 تک آئی جی پنجاب پولیس بھی رہ چکے ہیں اس موقع پر آئی جی ریلویز پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس ٹریننگ سکول کے مسائل کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے گا اور ٹریننگ کے لئے آنے والے جوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹرینز کو معیاری ٹریننگ دی جائے گی۔ جس سے ٹرینزکی اعلیٰ تربیت اور صلاحیت سے ریلویز پولیس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں ٹریننگ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے ریلویز پولیس کے جوانوں کی ٹریننگ کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر وقار عباسی اور پرنسپل والٹن SSRP ملک محمد عتیق بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں