Insaf Students Federation Malakand District Muhammadzada 322

معروف سوشل ورکر سابق صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع ملاکنڈ محمد زادہ آگرہ کو نامعلوم افراد نے عشاء کے وقت گھر کے قریب گولیاں مار کر قتل کردیا۔ محمد زادہ آگرہ ملاکنڈ میں منشیات فروشوں کے خلاف کئی سال سے متحرک تھے وہ ہر فورم پر اپنے قوم کیلئے آواز اٹھاتا رہا

ملاکنڈ درگئ رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

چند دن پہلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ عوامی دربار کھلی کچہری میں محمد ذادہ نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر علاقے میں آئس فروشوں، ان کے ساتھ انتظامیہ کے اہلکاروں اور ملوث تمام لوگوں کو بے نقاب کردیا تھا۔
علاقے کے مکینوں نے صبح سویرے لاش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد ذادہ کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعلی کے پی کے محمود خان نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ اور ساتھ میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ڈی سی ملاکنڈ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے فرائض میں غفلت برتنے اور اس واقعے میں ان کے مشکوک کردار کی وجہ او ایس ڈی بنانے کا حکم دے دیا۔
سماجی کارکن محمد زادہ کے قتل پر علاقے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے اور لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں