نواحی گاؤں سوہاوا محل میں ماسٹر مجید کے 14احاطہ پر با اثر افراد کی ناجائز قبضہ کی کوشش خواتین وبچوں پر تشدد 286

نواحی گاؤں سوہاوا محل میں ماسٹر مجید کے 14احاطہ پر با اثر افراد کی ناجائز قبضہ کی کوشش خواتین وبچوں پر تشدد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

قبولہ کے نواحی گاؤں سوہاوا محل میں ماسٹر مجید نے عرصہ20 سال قبل محمد اقبال وینس سے 14مرلے کا پلاٹ خریداکر قبضہ حاصل کرکے چاردیواری تعمیر کررکھی تھی کہ گاؤں ہی جگہ قیمتی ہونے کی وجہ سے گاؤں کے بااثر زمیندار علی شیر جوئیہ نےوہاں کی گلیوں کا رقبہ مختلف لوگوں سے اپنے نام 14مرلے کروا کر ماسٹر کے 14پلاٹ پر گزشتہ رات 10بجےناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ماسٹر مجید سمیت ان کی خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔خوف وحراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ماسٹر مجید کا سامان باہر پھینک دیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی SHO تھانہ قبولہ رانا عمران پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے تو ملزمان فرار ہو گئے۔ SHO رانا عمران نے بتایا کہ پلاٹ کا مالک ماسٹر مجید جو پہلے سے بھی قابض ہے ۔دونوں فرئقین نے عدالت سے stay آرڈر لے رکھا ہے واقعہ کی تحیقات کر رہے ہیں جس کی زیادتی ہو گی اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں