(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے،حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت کرونا کے باوجود بڑے پیمانے کی صنعت میں خاطر خواہ ترقی خوش آئند ہے.صنعتوں کے اپنی پوری استعداد پر چلنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں. وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں ملکی صنعتی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ. اسکے علاوہ کراچی میں 1500 ایکڑ پر محیط صنعتی زون کی تعمیر پر پیش رفت اور ایس ایم ای (SME) پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ.