بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔سابق وزیر اعظم افغانستان 395

بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔سابق وزیر اعظم افغانستان

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم افغانستان گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے اجتناب کرے، بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔گلبدین حکمت یار نے کہا کہ بعض امن دشمن نہیں چاہتے کہ افغانستان میں مضبوط و مستحکم مرکزی حکومت بنے اور بعض غیر ملکی دشمن ایجنسیاں افغان عوام کو بغاوت پر اکسانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے افغانستان میں دیرپا امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں