افغانستان میں سلامتی، استحکام اور اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 254

بھارت مقبوضہ وادی میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہے،برطانوی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تفصیلی شواہد پیش کئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

منگل کو لندن میں برطانیہ کا تین روزہ دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اہم ملک ہے اور پاکستان اس کیساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نےکہا کہ برطانوی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی۔پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔برطانیہ کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دفرمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے جوائنٹ ورکنگ گروپس کی تشکیل کے حوالے بھی برطانوی حکام سے بات ہوئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تفصیلی شواہد فراہم کئے۔برطانیہ میں پاکستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد مقیم ہے اور وہ برطانیہ کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں