Independence Day of Pakistan was celebrated with enthusiasm in Mandi Tharoha town 281

پسرور کے نواحی قصبہ منڈی ٹھروہ میں یومِ آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا اور کراچی فٹنس جم اور اتحاد علماء اکرام منڈی ٹھروہ کےزیر نگرانی عہد وفا ریلی اور پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا.اور کلین اینڈ گرین پاکستان کو مد نظر رکھتے ہوئے پودے بھی لگائے گئے

رپورٹ، نمائندہ خصوصی چوہدری فاروق سلہری سے،

تفصیلات کے مطابق پسرور کے نواحی قصبہ منڈی ٹھروہ میں کراچی فٹنس جم اور اتحاد علماء اکرام منڈی ٹھروہ کےزیر نگرانی عہد وفا ریلی اور پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا.تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے کیا گیا. تقریب میں الحمد سکول ٹھروہ منڈی کے طالب علموں نے پریڈ کر کے لوگوں کی داد حاصل کی. تقریب میں امام مسجد گلزارِ مدینہ علامہ شوکت علی نعیمی ، اختر علی چوہدری انسٹرکٹر کراچی فٹنس جم، ڈاکٹر نعیم احمد گھمن، بابر سدھو، علامہ ذین العابدین شاہ، علامہ حسن رضا شاہ، افتخار احمد سدھو، محمد فیاض سلطانی، شبیر حسین، دانش محمود، ڈاکٹر عدیل احمد، صدام اکرم سلہریا، متین احمد، محمد فرحان، سہیل احمد، ملک شمس اور دیگر افراد نے شرکت کی.علامہ حسن رضا شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ وطن عزیزکوبہت سی قیمتی قربانیوں کے بعدحاصل کیاگیا ہے وطن عزیز کی سلامتی کیلئے ہمیں یکجاہوکر شرپسندعناصرکا مقابلہ ڈٹ کر کرناہوگا ملکی سلامتی کے اداروں کے بازوبن کرہمیں شدت پسندی دہشت گردی اور وطن عزیزکے دشمنوں سے نمٹنا ہوگا.
تقریب سے خطاب کے بعد پرچم کشائی کی گئی اورجشن آزادی کی خوشی میں امن کے پرندے کبوتروں کو آزاد کیا گیا.
جشن آزادی مبارک کے موقع پر 500 پودے لگا کر شجر کاری مہم کا حصہ بھی کیا گیا. پودوں کی دیکھ بھال کے لئے 4 ٹیم ابو بکر و عمر و عثمان و علی تشکیل دی گئیں جو پورا سال لگائے گئے پودوں کا خیال رکھیں گیں اختر علی چوہدری اور علامہ شوکت علی نعیمی کی اس کاوش کو اہلِ علاقہ نے خوب سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں