قصور کے نواحی قصبہ راٶخانوالا میں سیوریج کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگا۔ گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں 277

قصور کے نواحی قصبہ راٶخانوالا میں سیوریج کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگا۔ گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

قصور کے نواحی قصبہ راٶخانوالا مین بازار سمیت گلیاں محلے تلاب کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے۔ اہل علاقہ نے اپنا احتجاج میڈیا کو ریکارڈ کرواتے ہوۓ بتایا کہ ہم نے متعدد بار ڈی سی قصور اے سی قصور سی ای او ہیلتھ اور ٹی ایم او کو درخواستيں گزاری ہیں جن پر آج تک عملدرآمد نہ ہو سکا۔انہوں نے مزید کہا کہ راٶخانوالا واحد وہ مین بازار ہے جو شاہراہ عام ہے جس کو بہت زیادہ گاٶں لگتے ہیں جس نے بھی لاہور قصور یا راٸیونڈ جانا ہوتا ہے وہ راٶخانوالا مین بازار سے گزر کر جاتا ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ نمازی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں جاتے ہیں تو یہی راستہ ہے اور بچوں کے گورنمنٹ سکول سمیت پراٸیویٹ سکول بھی اسی بازار میں ہیں نٸے آنے والے سی ای او ہیلتھ کے خلاف سخت نعرے بازی۔ کرتے ہوۓ کہا کہ اگر فل فور سیوریج کے نقاص کا بندوبست نہ کیا گیا تو ہم مین روڑ بند کر دیں ۔ہم دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کٸی بار پیسے اکٹھے کٸے اور انتظامیہ کے لوگوں کی جیبیں گرم کرکے نقاص کے پانی کو نکلوایا ہے انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے قصبہ کے مسائل بدترین صورت اختیار کر چکے ہیں۔ایک طرف سیوریج کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے تو دوسری طرف عوام کو گندا پانی پینے کے لئے دیا جا رہا ہے۔ ہمارے گھروں کو گندے پانی میں ڈبو دیا گیا ہے سیوریج کے مسئلہ کی وجہ سے راٶخانوالا قصبہ کےحالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں گزشتہ ایک ماہ سے وقفے وقفے سے ہونے والے احتجاجات۔ مستقل احتجاج کی شکل اختیار کر چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں