گھیب میں وزیر اعظم کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں 3500 پٹواری بھرتی کر لیے گئے صوبائی وزیر ریوینیو کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں میں تقرر نامے تقسیم کیئے۔ 267

گھیب میں وزیر اعظم کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں 3500 پٹواری بھرتی کر لیے گئے صوبائی وزیر ریوینیو کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں میں تقرر نامے تقسیم کیئے۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

صوبائی وزیر برائے ریوینیو کرنل محمد انور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر پنجاب حکومت کی زیر نگرانی محکمہ مال نے پہلے مرحلے میں 3500 پٹواری بھرتی کیئے ,میرٹ پر ہونے والی بھرتیوں میں کسی سفارش کو خاطر میں نہیں لایا گیا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب میں تحصیل فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کو تقرر نامے تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس , سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان اور سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی عطاء المصطفی جمیل کے علاوہ محکمہ مال کے افسران و اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی
صوبائی وزیر ریوینو کرنل (ر) ملک محمد انور خان نے پنڈی گھیب کے 7 اور فتح جنگ کے تین پٹواریوں (دو مرد,ایک خاتون) کے مابین تقرر نامے تقسیم کیئے اور کہا کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے نوجوانوں سے اُمید کرتا ہوں کہ وہ میرٹ پر ہی کام کرینگے ,پٹواری گراؤنڈ سطح پر حکومت کا وہ نمائندہ ہوتا ہے جو پالیسیوں کو عملی شکل دلوانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا اپنا کردار ایسا بنائیں جس سے حکومت کا امیج خراب نہ ہو ,.
کرپشن سے بچ کر کام کریں ہماری حکومت کا ویژن ہے کہ ہم نے میرٹ کو سامنے رکھتے ہوئے حقداروں کو نوکریاں فراہم کرنی ہیں ,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں