سعودی عرب کے شہر القصیم میں امیر دکتور فیصل بن مشعل نے پاکستانی سفیر ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر کی درخواست پر پاکستانی کمیونٹی کے زریعے درخت لگانے کے لیے جگہ مہیا کرنے کا اعلان کر دیا (رپورٹ میاں محمّد عظیم نمائندہ خصوصی القصیم ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ) 458

سعودی عرب کے شہر القصیم میں امیر دکتور فیصل بن مشعل نے پاکستانی سفیر ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر کی درخواست پر پاکستانی کمیونٹی کے زریعے درخت لگانے کے لیے جگہ مہیا کرنے کا اعلان کر دیا

(رپورٹ میاں محمّد عظیم نمائندہ خصوصی القصیم ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

پچھلے مہینے سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر نے القصیم کا دورہ کیا تھا اس دورے میں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ القصیم کے امیر دکتور فیصل بن مشعل کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کی تھی اس ملاقات میں سفیر پاکستان دکتور فیصل بن مشعل سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ آپ ہمیں یہاں القصیم میں زمین دیں تاکہ ھم گرین پاکستان کی طرح یہاں پر بھی درخت لگائیں جس پر امیر القصیم دکتور فیصل بن مشعل نے یقین دہانی کرائی تھی اور آج اس حوالے سے ڈپٹی جنرل فار ایگریکلچر القصیم صلاح بن صالحالعبد الجبار نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیس جس میں مندوب سفارہ القصیم جناب محمد اصغر او سابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف القصیم سعیدا حمد نے شرکت کی اس میٹینگ میں پاکستانی سفارت خانے کو جگہ دینے کی منظوری دی گئی ایک طویل میٹنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کو وہ زمین بھی دکھائی گئ جہاں پر درخت لگائے جائیں گے .
انشاء اللہ اس جمعرات کو وہاں پر باقاعدہ طور پر 2000درخت لگائیں جائیں گے اور اسے باقاعدہ پاکستان کے نام سے منسوب کیا جائے گا یہ ایک تاریخ رقم ہو گی پاکستانی بلین ٹرین سونامی وزیراعظم پاکستان کا ایک بڑا تاریخی منصوبہ ہے جس کی گونج پوری دنیا کے کونے کونے میں سنائی دے رہی ہے گرین پاکستان گرین سعودی عرب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں