سعودی عرب میں 12 سے 18 برس کے افراد بھی عمرے کے لیے مسجد الحرام پہنچنے لگے ہیں 344

سعودی عرب میں 12 سے 18 برس کے افراد بھی عمرے کے لیے مسجد الحرام پہنچنے لگے ہیں

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 12 سے 18 برس کے افراد کی تصاویر اور وڈیو شیئر کی ہیں۔
وڈیو کلپ میں انتظامیہ کے اہلکار عمرے کے لیے آنے والوں کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں انہیں کورونا ایس او پیز کی پابندی کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
اندرون ملک سے عمرہ، مسجد نبوی کی زیارت، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ویکسین شرط ہے۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام، مسجد نبوی، روضہ شریفہ میں نماز اور عمرے کی ادائیگی کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لینے والوں کو اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے 12 سے 18 برس کے داخلی افراد بھی اب عمرے کے لیے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں